Menu

زبُور 121

OUCV

1 میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟ 2 میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔ 3 یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛ جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔ 4 دراصل اِسرائیل کے مُحافظ نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔ 5 یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛ 6 دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا، اَور نہ رات کو ماہتاب۔ 7 یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔ وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛ 8 یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate