Menu

زبُور 120

OUCV

1 میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں، اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔ 2 اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔ 3 خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟ اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے، اَے دغاباز زبان؟ 4 کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے، اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔ 5 مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں، اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں! 6 صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئے مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔ 7 میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛ لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate