Menu

زبُور 122

OUCV

1 مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا: “آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔" 2 اَے یروشلیمؔ تمہارے پھاٹکوں کے اَندر ہم کھڑے ہو گئے ہیں۔ 3 یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا، جو گنُجان آباد ہو۔ 4 جہاں قبیلے، یعنی یَاہوِہ کے قبیلے اِسرائیل کو دئیے ہُوئے قوانین کے مُطابق یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرنے جاتے ہیں۔ 5 جہاں اِنصاف کے تخت، یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔ 6 یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: “آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔ 7 اَے یروشلیمؔ، تمہاری فصیلوں کے اَندر خُوشحالی اَور تمہارے قلعوں میں سکون رہے۔" 8 اَپنے بھائیوں اَور دوستوں کی خاطِر، میں کہُوں گا، “تمہارے درمیان سلامتی قائِم رہے۔" 9 یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر، میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate