Menu

زبُور 133

OUCV

1 یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں! 2 یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا، اَور داڑھی تک جا پہُنچا، یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک، اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔ 3 گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔ کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت، بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate