Menu

زبُور 100

OUCV

1 اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔ 2 خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛ خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔ 3 جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔ 4 شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛ اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔ 5 کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛ اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate