Menu

زبُور 93

OUCV

1 یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں، وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛ یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔ دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛ اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔ 2 آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛ آپ اَزل سے ہیں۔ 3 اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں، سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛ اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔ 4 زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں، آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔ 5 آپ کے قوانین پائدار ہیں، اَے یَاہوِہ، ابدُالآباد تک؛ تقدُّس آپ کے گھر کی زینت ہے۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate