Menu

زبُور 82

OUCV

1 بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛ اَور “معبُودوں” کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں: 2 “تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟ 3 مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛ مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔ 4 کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛ اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔ 5 “وہ، ‘معبُود’ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛ زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔ 6 “مَیں نے کہا، ‘تُم “معبُود” ہو؛ تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔’ 7 تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛ اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔" 8 اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں، کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate