Menu

زبُور 67

OUCV

1 خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، 2 تاکہ آپ کی راہیں زمین پر، اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔ 3 اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔ 4 اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں، کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔ 5 اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔ 6 تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور خُدا، ہمارے خُدا، ہم پر اَپنی نظرِکرم بنائے رکھیں۔ 7 خُدا ہمیں برکت بخشیں گے، اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate