Menu

زبُور 61

OUCV

1 اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛ میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔ 2 میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔ 3 کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں، اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔ 4 میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔ 5 کیونکہ اَے خُدا، آپ نے میری مَنّتیں سُنی ہیں؛ اَور آپ نے مُجھے اُن لوگوں کی مِیراث عطا فرمائی ہے جو آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔ 6 آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں، اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں دیکھنے کے مواقع بخشیں۔ 7 وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛ اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔ 8 تَب میں ہمیشہ تک آپ کے نام کی سِتائش کرتا رہُوں گا اَور روزانہ اَپنی مَنّتیں پُوری کروں گا۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate