Menu

زبُور 124

OUCV

1 اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔ اِسرائیل یُوں کہے، 2 اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا، 3 جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا، تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛ 4 سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں، 5 اَور پانی کا جوش و خروش ہمیں بہا لے جاتا۔ 6 یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔ 7 ہم ایک چڑیا کی مانند صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛ جال ٹوٹ گیا، اَور ہم بچ نکلے۔ 8 ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate