Menu

ایُّوب 25

OUCV

1 تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا: 2 “خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛ وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔ 3 کیا اُن کے لشکروں کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟ وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟ 4 پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟ 5 جَب چاند بھی رَوشن نہیں اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں، 6 پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے، ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!"

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate