Menu

زبور 67

GVU

1 زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ) 2 تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔ 3 اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔ 4 اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ) 5 اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔ 6 زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے! 7 اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate